آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 215
08:23

2026/04/26

  ’’امام رضا(ع) کا ایران؛متحد،مقتدراورکامیاب‘‘نعرہ کے مبانی کی تشریح

  ’’امام رضا(ع) کا ایران؛متحد،مقتدراورکامیاب‘‘نعرہ کے مبانی کی تشریح
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر عبد الحمید طالبی نے ایک تجزیاتی تحریر میں عشرہ کرامت1405 ہجری شمسی کے مرکزی سلوگن اور نعرے کےانتخاب کی وجوہات بیان کیں۔ 

انہوں نے اس تحریر میں قومی شناخت،اسلامی نظام کے اقتدار اور رضوی تہذیب ساز تعلیمات کے مابین تعلق کی تشریح کی ہے ۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاکٹر طالبی   نے اس تحریر میں رضوی تعلیمات اور ملک کی اسٹریٹجک صورتحال کی بنیاد پر پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کی طاقت اور فتوحات درحقیقت امت اور امامت کے مابین اٹوٹ رشتے کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ 
ذیل میں ڈاکٹر طالبی کی تحریر کا مکمل متن پیش کیا جا رہا ہے :
2026 کا عشرہ کرامت ایک خاص مذہبی مناسبت اور تہوار ہونے سے کہیں زیادہ ، اس قوم کے جلال و جبروت اور استقامت کا مظہر ہے جس نے شاہ خراسان کے سائے میں اپنی شناخت پائی ہے ۔ 
نعرہِ’’ایرانِ امام رضا(ع)، متحد،مقتدر اور کامیاب‘‘ کا انتخاب ایک گہری تہذیبی بصیرت اور امام رضا(ع) کے مقام و مرتبے کے درست تجزیے سے حاصل ہوا ہے کہ کس طرح معاشرے کو عزت کی سربلندیوں کی طرف رہنمائی کرنی ہے ۔ 
حضرت امام رضا(ع) نے ایک طویل حدیث میں امام کو ’’نظام الدین‘‘ کہا یعنی ایسا شخص جو دین اورمعاشرے کو نظم اور استحکام بخشتا ہے ، اگر آج ہمارا ایران، عالمی ہنگاموں کے درمیان، ایک «متحد» اور «مقتدر» لنگرگاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے، تو یہ اسی نظم و ضبط کا نتیجہ ہے جس کا محور ولایت ہے۔
یہ سلوگن اور نعرہ تین بنیادی پہلوؤں پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک معاشرے میں امام کی موجودگی کی برکات کے تسلسل سے حاصل ہوئے ہیں۔
1.    اتحاد(عزّ المسلمین):امام عزت و وحدت کا ذریعہ ہے ، آج ایرانی قوم’’ایرانِ امام رضا(ع)‘‘ کے تصور کی بنیاد پر ہر قسم کے ذوق و سلیقے اور اختلافات سے بالاتر ہو کر ولایت کے محور پر متحد ہو چکی ہے ،یہ اتحاد وہ سیسہ پلائی دیوار ہے جس سے منافق غصے میں ہیں اور دشمن مکمل طور پر عاجز و ناتوان ہو چکا ہے ۔ 
2.     اقتدار(بوار الکافرین): ہماری طاقت محض دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں میں نہیں ہے بلکہ اس ناقابل شکست جذبے میں ہے جو امام کے ساتھ تعلق سے پیدا ہوتا ہے ،جب بدخواہ قومی ارادوں کو کمزور کرنا چاہتے تھے تو ہمارے ایران نے قائدین کی دانشمندی اور عوام کی موجودگی سے ہوشمندانہ اور ذہانت آمیز مزاحمت کی غیرمعمولی مثال اور نمونہ پیش کیا ۔ 
3.    کامیابی: کامیابی اس قوم کو حاصل ہوتی ہے جو امام کو ایک شفیق باپ اور ہمدرد دوست سمجھتی ہے ، آج عشرہ کرامت کے ایام میں توحیدی معاشرے کے ثمرات جو ولایت کے محور پر تشکیل پایا ہے دنیا کے سامنے ہیں، ہمارے عوام نے رہبر کی قیادت میں اور رضوی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جدید اسلامی تہذیب تک پہنچنے کا راستہ اتحاد اور اقتدار کی راہ سے ہو کر گزرتا ہے ۔ 
ان ایّام میں تمام مبلغین، اہل علم و فن اور ثقافتی خادمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ایران کی تصویر پیش کریں جو مہربان امام (ع) کے نام سے متبرک ہے اور ولایت کے سائے میں کسی بھی رکاوٹ کو تسلیم نہیں کرتا،ایرانِ امام رضا(ع)؛ آج  باطل پر حق کی فتح کے الہیٰ وعدے کا واضح نمونہ ہے ۔ 
سلوگن’’ایرانِ امام رضا(ع)،متحد،مقتدر اور کامیاب‘‘ کے تمام الفاظ شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے فرمودات سے ماخوذ ہیں ،شب ولادت امام رضا(ع) میں شہید انقلاب اسلامی(رح) نے فرمایا تھا کہ ’’ایران، امام رضا(ع) کا ایران ہے ‘‘اور جنگ کے بارہ دنوں کے بعد اپنی تیسری تقریر میں ایران کے لئے ’’متحد،مقتدر اور کامیاب‘‘ کے الفاظ پر تاکید فرمائی تھی ۔ 
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کا سربراہ
ڈاکٹر عبد الحمید طالبی

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد